مہنگائی کی شرح کم ہوتی رہے گی، نوید قمر

وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہوتی رہے گی۔

وزیر تجارت نوید قمر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ڈالر نیچے آرہا ہے مزید کتنا نیچے آئے گا؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ڈالر کے بارے میں کسی طرح کی قیاس رائی نہیں کروں گا، پہلے بھی قیاس آرائیوں کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

‘ڈالر کا ریٹ مزید کم ہوتا رہے گا’

نوید قمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا ریٹ مزید کم ہوتا رہے گا، مہنگائی کی شرح کم ہوتی رہے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے پاس مارکیٹ میں پھینکنے کے لیے ڈالر نہیں ہیں۔

نوید قمر نے مزید کہا کہ آئی ایف کے ساتھ کیا گیا معاہدہ مارکیٹ میں ڈالر پھینکنے کی اجازت نہیں دیتا، ڈالر ذخیرہ کرنے والوں  خود مارکیٹ میں ڈالر لا رہے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.