سیکیورٹی سے جڑا آڈیو لیکس کا حساس معاملہ اعلیٰ سطح کی انکوائری کا متقاضی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سے جڑا آڈیو لیکس کا حساس معاملہ اعلیٰ سطح کی انکوائری کا متقاضی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آڈیو لیک سکینڈل سمیت قومی سلامتی کے اہم معاملات زیر بحث آئے۔

اس موقعے پر بلوچستان خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال اور وزیر اعظم ہاؤس سمیت اہم سرکاری اداروں میں سیکیورٹی سیٹ اپ کی تبدیلی پر بھی غور ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔

اس موقعے پر آڈیو لیک سکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی، دو اینٹلیجنس اداروں کے سربراہان نے آڈیو لیک پر بریفنگ بھی پیش کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقعے پر کہا کہ معاملہ وزیراعظم کی ذات تک محدود نہیں، تحقیقات ناگزیر ہیں، سیکیورٹی سے جڑا حساس معاملہ، اعلٰیٰ سطح کی انکوائری کا متقاضی ہے۔

اجلاس میں شرکاء نے مؤقف دیا کہ آڈیو لیکس سنجیدہ معاملہ ہے، سائبر سیکیورٹی پر سوال اٹھ رہے ہیں، محرکات کا جائزہ لینا اور ذمہ داران کا تعین ضروری ہے۔

اجلاس میں داخلی اور خارجی سیکیورٹی امور پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.