پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے، وزیر اطلاعات سندھ

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  اس وقت سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے، اس وقت ہمارے لاکھوں بھائی پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح ہمارے پریشان لوگ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری بھی مختلف اضلاع کا دورہ کررہی ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت تک حکومت کی جانب سے 3 لاکھ سے زائد ٹینٹ ،تر پال 3 لاکھ 58 ہزار فراہم کرچکے ہیں جبکہ راشن بیگ 9 لاکھ  50 ہزار سے خاندانوں کو فراہم کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو روزانہ مدد فراہم کررہے ہیں،  جیسے جیسے پانی نیچے جارہا ہے ویسے ہی لوگوں کو واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کی جارہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے، حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلا ٹارگٹ سستا آٹا ہے ۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.