کشمیر جرنلسٹ فورم کشمیر کی صحافی برداری کا اہم نمائندہ تنظیم ہے، قمر زمان

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوری اقتدار کی مضبوطی کے لیے صحافی تنظیمیں متحرک کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کشمیر جرنلسٹ فورم کے نو منتخب صدر خاور نواز راجہ اور جنرل سیکرٹری سردار عقیل انجم سمیت تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر جر نلسٹ فورم کشمیر کی صحافی برداری کا ایک اہم نمائندہ تنظیم ہے جو آزادی کشمیر، کشمیر کے پاکستان کے ساتھ رشتوں کو مضبوط کرنے اور کشمیری عوام کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے صحافتی اور جمہوری اقتدار کی مضبوطی کے لیے صحافی تنظیمیں متحرک کردار ادا کریں تاکہ ایک طرف اعلیٰ صحافتی اقتدار کی بدولت ملک میں جمہوری قدروں کو بھی مضبوط کیا جا سکے تو دوسری جانب یہ تنظیمیں عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کشمیر جرنلسٹ فورم نے ماضی میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں ہیں اور مستقبل میں بھی یہ تنظیم کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اور بھی متحرک انداز میں کام کرے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے نومنتخب تنظیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.