برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر کی سعد رفیق سے ملاقات

برطانوی ہائی کمیشن کرسچن ٹرنر کی وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں وسعت لانے پر غور کیا گیا۔

برطانیہ سے پاکستان کیلئے پروازوں میں مزید اضافے اور پی آئی اے کو برطانیہ میں رسائی پر مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر نے سیلاب متاثرین کیلئے برطانیہ کی طرف سے بھیجی گئی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی ائیر لائنز کی پروازوں کے لئے برطانیہ آنے کی اجازت کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ملاقات میں برطانوی فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بھی ہائی کمیشن کے ہمراہ تھے جبکہ سیکریٹری ایوی ایشن شوکت علی اور سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے بھی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دونوں فریقوں نے بریگزٹ کے بعد دو طرفہ سالانہ امدادی مذاکرات کو بحال کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

برطانوی ہائی کمشبر نے ستمبر کے بعد انگلینڈ پاکستان کرکٹ کی بحالی کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے ان ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو بھی سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے تیل کی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کے لئے برطانیہ کے ممکنہ تعاون کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے توانائی اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی بھی پیشکش کی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون کو بھی سراہا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.