مفرور مجرم کو خزانے کی چابی دینا ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات پنجاب
عمر سرفراز چیمہ
پنجاب حکومت کے مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مفرور مجرم کو خزانے کی چابی دینا ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وفاقی حکومت اعتراض کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سے دھاندلی کا خاتمہ ہوگا، شفاف الیکشن ہونگے، پرویزالہیٰ کے تمام کام پی ٹی آئی کی مشاورت سے کرتے ہیں۔
‘نئے نئے طریقے آزمانے سے معیشت بہتر نہیں ہوگی’
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا مقصدعوام کی خدمت کرنا ہے، ملکی خزانے کی چابی منی لانڈر کے ہاتھ میں دی جارہی ہے، مفرور مجرم کو خزانے کی چابی دینا ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے۔
پنجاب حکومت کے مشیر کا کہنا ہے کہ نئے نئے طریقے آزمانے سے معیشت بہتر نہیں ہوگی، معاشی عدم استحکام کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام تک معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، نئی حکومت اقتدار میں آکر اپنی پالیسیز کو نافذ کرے۔ پنجاب حکومت عشرہ رحمت اللعالمین بھرپور طریقے سے منائے گی۔
Comments are closed.