امپورٹڈ حکمران مفادات اور ذاتیات کی سیاست کررہے ہیں،شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران مفادات اور ذاتیات کی سیاست کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ5 ماہ کی حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں وزیراعظم اعتراف کرچکے ہیں ہم دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں، ہمارے پاس قرض چکانے کیلئے بھی پیسے نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کو ان حالات میں ملک میں رہنا چاہیے تھا، امپورٹڈ حکمران مفادات اور ذاتیات کی سیاست کررہے ہیں۔
ان کا یہ کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بیروزگار ہورہے ہیں،پاکستان کے عوام کو ایک متبادل قیادت میسر آگئی ہے، عوام نے پی پی اورن لیگ کو ماضی میں بھی مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، وقت آگیا ہے اب قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔
Comments are closed.