حکومت نے اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے جان بوجھ کر معیشت خراب کی، فیاض الحسن
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے جان بوجھ کر معیشت خراب کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے اپنے دفتر راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول کرے اور لواحقین کو صبر دے۔
‘اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے پاکستان کی معیشت سے کھلواڑ ہوا’
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی چکر بازی کی بنا پر بدنام زمانہ ہیں، اسحاق ڈار پہلے وزیراعظم کے طیارے میں مفرور ہوئے، دوسرے وزیر اعظم کے ساتھ ان کی مدد سے واپس آرہے ہیں۔
فیاض الحسن نے کہا کہ پوری قوم حیران تھی کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، سعودی عرب، قطر، یو اے ای کی مدد کے باوجود ڈالر اوپر جا رہا تھا، امپورٹڈ حکومت نے جان بوجھ کر معیشت خراب کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ماحول بنایا گیا کہ کوئی ایسا فرد چاہیے جو سب درست کرے، اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے پاکستان کی معیشت سے کھلواڑ ہوا، اوپر جانے والے ڈالر کو اب نیچے لے کر آیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ماضی میں مصنوعی طریقہ سے ڈالر کو روکا تھا، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر اس سب کو درست کیا تھا۔
‘نئے الیکشن کے بعد جس کی حکومت ہوگی اس سے سب اچھا ہوگی’
انکا کہنا ہے کہ ملک کے اندر سیلاب کی اور پی ڈی ایم کی قیادت باہر ہے، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کے لیے بےعزتی کا باعث بن رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی تقریر کو یو این میں تمام سربراہان نے سنی تھی۔ نئے الیکشن کے بعد جس کی حکومت ہوگی اس سے سب اچھا ہوگی۔
فیاض الحسن نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا دور دور تک کوئی چانس نہیں ہے، یہ شہباز شریف کی سپورٹ کرنے کے لیے پلین تیار ہوا ہے۔
‘وزیراعظم ہاؤس بھی محفوظ نہیں ہے’
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا نیا نام میڈم پلانٹ ہے، اپنے آڈیو وڈیو دکان کا خود ہی شکار ہوگئیں، مریم نواز ان آڈیو وڈیو کو استعمال کر کے ججز اور دیگر لوگوں سے مرضی کا کام لیتی رہیں۔
انکا کہنا ہے کہ آپ کی حکومت آپ کا اقتدار تمام ایجنسیاں آپ کے نیچے ہیں، اگر وزیر اعظم ہاؤس محفوظ نہیں تو سب سے پہلے وزیراعظم کو کان پکڑائے جائے، وزیراعظم کے سیکیورٹی افسر اور تمام ایجنسیوں کے سربراہان سے پوچھا جائے، یہ تم لوگوں کی غلطی ہے، وزیراعظم ہاؤس بھی محفوظ نہیں، بنیادی طور پر اس کا ذمہ دار وزیر داخلہ ہے۔
فیاض الحسن نے کہا کہ مریم صفدر اور مریم اورنگزیب سب سے پہلے رانا ثناء اللہ سے سوال کریں، عمران خان پر الزام لگانے پر لوگ آپ پر ہنس رہے ہیں، اس سارے معاملے پر رانا ثناء اللہ پر انکوائری کی جائے کس کی کٹھ پتلی ہے وہ؟
Comments are closed.