صرف باتیں کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت صرف باتیں ہی کر ہی ہے لیکن باتیں کرنے سے شہر اور عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے، کے الیکٹریک کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کی وصولیوں کے خلاف اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ادارہ نورالحق میں پریس کانفرنس کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت شہر میں بے شمار مسائل ہیں اور اس کا سبب یہ ہے کہ حکومت اپنا کام پورا نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گٹر اُبل رہے ہیں سیوریج کا کوئی نظام نہیں ہے، کراچی کی عوام کے الیکٹریک کے بلوں سے بہیت پریشان ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹریک کو تمام پارٹیاں سپورٹ کررہی ہیں اس لئے عدالت کو کے الیکٹریک کو لغام دینی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو پاکستان چلتا ہے اور جب ہم یہ سب کچھ کرتے ہیں تو ہمیں تعلیم بھی چاہیے اور اچھی ٹرانسپورٹ بھی اور سب سے بڑی بات اس شہر کے رہنے والوں کو ترجح ملنی چاہیے۔
Comments are closed.