سعید غنی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں شاندار کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم بالخصوص محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ اور حارث روف کی شاندار بولنگ نے عوام کو ایک بہترین میچ دیکھنے کو دیا۔
سعید غنی نے کہا کہ آخری گیندوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جس حوصلے اور ہمت سے مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم لاہور میں مزید ہونے والے تین ٹی 20 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا گیا۔
اس میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جب کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز کا ہدف دیا۔
انگلینڈ ٹیم بھرپور کوششوں کے باوجود بھی یہ میچ جیتنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی اپنے نام کی، میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حارث رؤف کے نام رہا۔
انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب ادھورا رہ گیا تاہم دونوں ٹیموں کی سیریز میں 2-2 میچ جیت کر پوزیشن برابر ہے جب کہ اب بھی مزید تین میچز ہونے باقی ہیں۔
Comments are closed.