وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف جیت پر مبارک باد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے زبردست کھیل پیش کرکے میچ جیتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

   وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں انگلینڈ کی ٹیم کی زبردست میزبانی کی، کراچی دوبارہ روشنیوں اور بین الاقوامی مقابلوں کا شہر بن چکا ہے۔

چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب چکنا چور، پاکستان کی فتح

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا گیا۔

اس میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جب کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ ٹیم بھرپور کوششوں کے باوجود بھی یہ میچ جیتنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی اپنے نام کی، میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حارث رؤف کے نام رہا۔

انگلینڈ کا سیریز میں برتری کا خواب ادھورا رہ گیا تاہم دونوں ٹیموں کی سیریز میں 2-2 میچ جیت کر پوزیشن برابر ہے جب کہ اب بھی مزید تین میچز ہونے باقی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.