فضل الرحمن کو صرف اقتدار کی بھوک ہے، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کو صرف اقتدار کی بھوک ہے۔

فضل الرحمن کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فسادی مولوی نے اپنے آقاوں کے حکم پر ملک کو غلام بنوانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دین فروش مولوی نے اپنے مفادات کی خاطر ہمیشہ اسلام کو استعمال کیا اور معزز اداروں پر چڑھائی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمن نے اپنے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی جہاں زیادہ مال بنایا جا سکے، فضل الرحمن کو صرف اقتدار کی بھوک ہے،انکو ملکی مفاد سے کوئی غرض نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کیا،اسکے تجربے سے ہمیشہ ملک کو نقصان ہوا، مفتاح اسماعیل نے خود بتایا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشت کی جئی تئی پھیری، اسحاق ڈار ملک کو لوٹ کر لمبے عرصے تک بھگوڑا رہا،اب کیا ملکی معیشت کو ٹھیک کر سکتا ہے؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں سی پیک پر تیزی سے کام ہوا، چینی حکام نے گواہی دی کہ تحریک انصاف کے دور میں سی پیک پر کام کبھی معطل نہ ہوا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جعلی مولوی نے ماضی میں اقتدار کی ہوس میں امریکہ کے بوٹ پالش کئے، عمران خان کی سیاست فضل الرحمن اور اسکے گینگ کا احتساب کرنے کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کی نااہل حکومت نے 5 ماہ میں اچھی بھلی معیشت کا ستیاناس کر دیا، چوروں کو عوام کی نہیں صرف اپنے کیسز معاف کروانے کی فکر ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت آج کشمیریوں کا خون بیچ کر بھارت سے روابط بڑھانے کو مچل رہی ہے، اسرائیل وفد بھیجا گیا،بھارت سے تعلقات بڑھائے جا رہے ہیں،مگر فسادی مولوی ایک لفظ نہ بولا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیٹف پر پی ڈی ایم کے چوروں نے عمران خان کو بلیک میل کیا،ملکی مفاد کو داو پر لگایا، فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کا ڈمی سربراہ بنایا گیا،اسکو کبھی کسی کام میں پوچھا ہی نہیں جاتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور پی ڈی ایم کے مفادات الگ الگ ہیں،کرپٹ ٹولہ ملکی استحکام کو تباہ کرنے آیا ہے، ڈیزل اپنی ناکارہ اور گھٹیا سیاست کی وجہ سے اب عوام میں جانے سے قاصر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فسادی مولوی سے اسکی کرپشن کا پوچھا جائے تو احتساب کے اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے، چوروں کے ٹولے کا انجام بہت قریب ہے،کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کی آواز ہیں،ان ڈاکوؤں کا احتساب ملکی مفاد اور ترقی کی ضمانت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران حکومت نے سی پیک منصوبے کو رول بیک کیا، انہوں نے ہمارے ملک کے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کو دے دیا، انہوں نے ساری سیاست کرپشن پر کی۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اداروں اور پسیوں کو بھی ضائع کیا، عمران خان حکومت نے سی پیک کے خفیہ معلومات امریکا کو دیئے، پچھلی حکومت نے سی پیک پر کام روکا جس پر چین ناراض ہوا۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام نے کہا تھا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی آڈیو وائرل ہوئی، شوکت ترین چاہتا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے۔

ان کا کہان تھا کہ ہم نے ان کی حکومت گرا دی تو ان کا ایجنڈا مکمل نہ ہوا، عمران خان پاگلوں کی طرح گلی گلی گھومتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ کاغذ لہرا کر عمران خان نے کہا میرے خلاف سازش ہوئی، عمران خان بتائے وہ ایکس وائی زیڈ کون ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا اسرائیل سے آئی فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، عمران خان نااہل ثابت ہوئے، یہ ہر بات میں جھوٹے ثابت ہوئے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.