شہر قائد میں کالے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار

شہر قائد میں کالے بادلوں کا راج برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کالے بادلوں کا راج برقرار جس کے بعد شہر کا موسم نہایتی خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شہر میں اس وقت 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.