پشاور، آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل، شہری نالے میں گر گئے
پشاور کے علاقے گھڑی حمزہ میں سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران چند شہری دھکم پیل سے آٹے ٹرک کے قریب نالے میں گر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں سرکاری آٹا گندے نالے کے قریب تقسیم کیا جانے لگا، شہری سستے آٹے کی خریداری کے لیے اپنی باری کا انتظار کیے بغیر ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے اور دھکم پیل سے چند شہری گندگی اور چند غلاظت سے بھرے گندے نالے میں گر گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ آٹے میں بدنظمی کا واقعہ داودزائی تھانا کے قریب ہوا ہے، بدنظمی کے وقت پولیس وین موجود تھی رش زیادہ ہونے سے دھکم پیل ہوئی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر احمد بنگش نے کہا کہ ہمیں ضرورت کے حساب سے آٹا یا گندم نہیں مل رہا، آٹے کی تقسیم کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ہے۔
خیال رہے کہ پشاور میں سرکاری آٹے 20 کلو گرام تھیلا 980 پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک ہے۔
ملک میں سب سے مہنگا آٹا کس شہر میں مل رہا ہے؟
ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نیاریکارڈ قائم ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق صرف ایک ہفتے میں آٹا 58 روپے 50 پیسے تک فی کلو مہنگا ہوگیا۔
ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ریکارڈ 1170 روپے تک مہنگا ہوا ۔
پشاور میں آٹے کا تھیلا 980 روپے سے بڑھ کر 2150 روپے تک پہنچ گیا ۔اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 315 روپے تک مہنگا ہوکر 980 سے بڑھ کر 1295 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔
پنجاب میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 315 روپے تک مہنگا ہونے کے بعد 980 روپے سے بڑھ کر 1295 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
کراچی اور کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی اور کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2400 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔
Comments are closed.