گھر کی تعمیر سیلاب متاثرین  کیلئے ایک بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ گھر کی تعمیر متاثرین کے لیے ایک بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سے ورلڈ بینک  ساؤتھ ایشیاء کے ریجنل نائب صدر مسٹر مارٹن ریزر  کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے نائب صدر  کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے  آگاہ کیا۔

ملاقات میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کی کل 140914 اسکوائر کلومیٹر  رقبے میں سے  15.3 فیصد یعنی  21691.7 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ بارش میں ڈوب چکا ہے اور صوبے کی 66549 اسکوائر  کلو میٹر آبادی میں سے 12541.6 اسکوائر کلو میٹر یعنی 18.8 فیصد آبادی  زیر آب آئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے بھر  کی 1419 یونین کونسلز  میں سے 728  یوسیز متاثر  ہوئیں، جن میں  سے 75 فیصد  یعنی 167 یوسیز  بُری طرح متاثر  ہوئیں جبکہ30 اضلاع  میں سے 23 اضلاع  متاثر  ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 745 افراد جاں بحق  اور 8422 زخمی ہوئے، 745 جاں بحق ہونے والوں میں 290 مرد، 136 خواتین اور 319 بچے شامل ہیں جبکہ مجموعی طورپر 11729901 آبادی  متاثر ہوئی جن میں سے 7252290 افراد بے گھر ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 373741 افراد 2836 کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں، 1076054 گھروں کو بُری طرح  پہنچا ہے جبکہ 739897 گھر مکمل  طورپر  تباہ ہوئے ہیں البتہ مجموعی طورپر  1815915 گھروں کو  نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1.7 ملین خیموں کی فوری ضرورت ہے جبکہ اس وقت  تک  305662 خیمے تقسیم  کرچکے ہیں، 294960 ترپالوں کا انتظام کر چکے ہیں جبکہ ضرورت 1.7 ملین ترپالوں کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2.36 مچھر دانیاں تقسیم کرچکے ہیں جبکہ ضرورت 5.1 ملین کی ہے، 8.5 ملین رضائیوں کی بھی ضرورت  پڑے گی جبکہ 5.9  ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3773707  ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں، سروس سیکٹر اور زرعی سیکٹر کو تقریباً30 فیصد نقصان  پہنچا ہے جبکہ سروس سیکٹر  اور زرعی سیکٹر کو تقریباً 30  فیصد نقصان  پہنچا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس تباہی سے مختلف سیکٹر زمیں 1.8 ملین روزگار  کے مواقع  کم ہو جائیں گے جس سے  غربت  میں 4.5 سے 5 فیصد تک  اضافہ ہوسکتا ہے اور اس طرح مزید 9 سے 12 ملین افراد غربت  کی لکیر سے نیچے آجائیں گے جبکہ کم قیمت میں گھر کی تعمیر سیلاب متاثرین کے لیے ایک بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ورلڈ بینک سائوتھ ایشیاء کے ریجنل نائب صدر مسٹر مارٹن ریزر نے کہا کہ وہ دادو اور جامشورو ڈسٹرکٹ کا دورہ کرچکے ہیں، یہ بارشوں  کی  اتنی بڑی  تباہی  ہے جس  کی  کوئی  نظیر نہیں ملتی۔

  مسٹر مارٹن ریزر نے مزید کہا کہ بہت  بڑی تعداد میں فصلیں تباہ ہوئی ہیں، گندم  کی فصل اُگانے کا منصوبہ  وزیراعلیٰ سندھ کی معاشی دانشمندی ہے۔

ملاقات میں سینئر  آپریشنز  آفیسر مسٹر  ایوا سوبسنسکا، کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجی بینہیسن، آپریشنز  منیجر مسٹر گیلیئس جے ڈروگیلس، پروگرام  لیڈرز  سینئر ڈیزاسٹر رسک مسٹر احسن تحسین جبکہ وزیراعلیٰ سندھ  کے ساتھ  صوبائی  وزراء  ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، ناصر شاہ، ضیا عباس شاہ، مشیران منظور وسان، رسول بخش چانڈیو، اسپیشل اسسٹنٹ حارث  گزدر اور صوبائی سیکریٹریز بھی شامل تھے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.