میں سعودی عرب کو ان کے 92ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب کو ان کے 92ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ و پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں برادر لوگوں اور سعودی عرب کی حکومت کو ان کے 92ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے اپنے بھائی فیصل بن فرحان کی میزبانی میں نیویارک میں استقبالیہ میں شرکت کرنے پر خوشی ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنے بھائی شیخ عبداللہ بن زید سے مل کر خوشی ہوئی، ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ سرمایہ کاری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کا بہت شکریہ۔

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقعے پر اقوام متحدہ میں پاکستانی عملے کے ایک گروپ، یو-این پاکستان کلب کے اراکین سے مل کر خوشی ہوئی، پاکستان کو اپنے باصلاحیت مردوں اور خواتین پر فخر ہے جو یو این کی تنظیم میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ دیمہ ال یحییٰ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی، ہم نے آئی ٹی اور اے آئی میں پاکستان کے نوجوانوں کی بڑی صلاحیت کو مزید کھولنے کے بارے میں بات کی، ہم ڈی سی او کی جانب سے پاکستان میں آئی ٹی اور اے آئی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی مصروفیت کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

ان کا ایک مزید ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقعے پر بیلاروس کے وزیر خارجہ جناب ولادیمیر میکئی سے مل کر خوشی ہوئی، ہم نے پاکستان اور بیلاروس تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا، بہتر مصروفیات کے ذریعے، ہم نے مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے اپنے باہمی عزم کا اشتراک بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقعے پر آذربائیجان کے ایف ایم بیاراموو جیہون سے مل کر خوشی ہوئی، میں نے اس موقعے پر سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا، ہم نے دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.