شہریوں سے زائد بل وصول کرنے والا کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کا نادہندہ

کراچی کے شہریوں سے اوور بلنگ  اور ایک دن کی ادائیگی کی تاخیر پر بجلی کاٹنے والا کے الیکٹرک خود بھی  ایس ایس جی سی کا اربوں روپے کا نادہندہ ہے۔

ترجمان  سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو 177 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے  کہ کے الیکٹرک پر قدرتی گیس کے بلوں کے واجبات 153 ارب  جبکہ  آر ایل این جی پر 24.54 ارب  روپے ہیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ  کے الیکٹرک پر اربوں روپے واجب الادا  ہیں ،تاہم 22 ستمبر تک صرف 53 کروڑ کی ادائیگی کی گئی  ہے۔ ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس فراہم کی گئی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  سوئی سدرن گیس کا کے الیکٹرک  کے ساتھ موجودہ گیس سیلز ایگریمنٹ صرف 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا ہے۔1978  کے معاہدے کے تحت  کے الیکٹرک کو اس سے زیادہ گیس فراہم کرنے  کے پابند نہیں ہیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق  گزشتہ تین سالوں کے دوران قدرتی گیس کی فراہمی میں 26 سے 27 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ   گھریلو صارفین کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ  کے الیکٹرک نے واجب الادا  اربوں روپے کی نادہندگی سے بچنے کے لیے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے جواب پر عدالت میں جواب جمع کرادیا اور عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ  مئی 2022 کے بعد سے ماہانہ بلوں کی عدم دائیگیوں کے باوجود  گیس منقطع نہیں کی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.