مفتاح اور اسحاق ملکر بھی ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کےلیے کی گئیں، جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی، جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے، گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

 شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.