ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت، فریقین کے درمیان صلح ہوگئی
ناظم جوکھیو قتل کیس
ناظم جوکھیوقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکراچی کی عدالت میں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہونے کے بعد ناظم جوکھیو کے ورثاء نے حلف نامہ جمع کرا دیا۔
ناظم جوکھیو کے ورثا نے حلف نامے میں قرار کیا کہ ہماری ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے کیس ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
حلف نامہ ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اوربچوں کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔
عدالت نے قانونی ورثا سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ کیس میں پپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔
ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.