صوبائی حکومت کی کاوشوں سے گلگت کیلئے 16 لاکھ بوریوں کا گندم سبسڈی کوٹہ بحال

صوبائی حکومت کی بھرپور کاوشوں سے گلگت بلتستان کیلئے 16 لاکھ بوریوں کا گندم سبسڈی کوٹہ بحال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق کی جانب سے گندم سبسڈی میں کمی کی وجہ سے صوبے میں آٹے کے بحران کا خدشہ تھا، صوبائی حکومت نے گندم سبسڈی میں کٹوتی کے ایشو کو ہر فورم پر اٹھایا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور صوبائی کابینہ نے گندم سبسڈی کی کٹوتی کی بھرپور مخالفت کی، گندم سبسڈی کا کوٹہ بحال ہونے سے عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کی منتخب حکومت عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی، اپوزیشن گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.