ملک میں 50 سال کی بلند ترین مہنگائی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 50 سال کی بلند ترین مہنگائی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اس سال جولائی میں سال 2021 کے مقابلے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ، منفی 1.4 فیصد رہی، اگست اور ستمبر کا ڈیٹا مزید بدتر ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ 10 فیصد سے زیادہ بڑھ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 50 سال کی بلند ترین مہنگائی ہے اور معیشت سکڑ رہی ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ان تمام حالات میں فیصلہ ساز بے خبر ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.