پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد نے ایک اور اہم ترین سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد نے ایک اور اہم ترین سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریجن سے بلاک کوڈ تک کے تنظیمی ڈھانچے مکمل ہو چکے، 5 ہزار کارکنان کو مختلف سطح کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

چیئرمین عمران خان تحریک انصاف اسلام آباد کے نومنتخب ذمہ داران سے ان کے عہدوں کا باضابطہ حلف لیں گے۔

عظیم الشان تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، تقریب حلف برداری کل بعد از سہ پہر 4 بجے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

حلف برداری کے بعد چیئرمین عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ ریجن سے بلاک کوڈ کی سطح تک تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کا عمل مکمل کرنے پر رب العزت کے شکر گزار ہیں، تحریک انصاف بلاشک و شبہ وفاقِ پاکستان کی سب سے مقبول اور منظم ترین جماعت بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریجن سے بلاک کوڈ کی سطح تک 5 ہزار کارکنان کا تنظیمی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، مرکزی تنظیمات اور شعبہ جات میں ہر سطح پر بارِ قیادت سنبھالنے والے تمام ذمہ داران اجتماعی طور پر اپنے قائد سے وفاداری کا حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی بے مثال تحریک میں اسلام آباد کی تنظیم اور کارکنان نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، فسطائیت پر آمادہ خوفزدہ امپورٹڈ حکومت کی اسلام آباد سے مکمل رخصتی کے ہدف کے حصول کی پوری تیاری کر رکھی ہے، پاکستان کو حقیقی آزادی کی منزل تک لے جانے کیلئے اپنے قائد عمران خان کی جانب سے ہدایات کے منتظر ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.