کےاین شاہ میں پانی نکالنے کا معاملہ، ڈی سی دادو، ڈی جی ہیلتھ کوتوہین عدالت کے نوٹسز

کےخیرپورناتھن شاہ سے پانی نکالنے کےعدالتی احکامات نظراندزہونےکے بعد ڈی سی دادو اورڈی جی ہیلتھ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی سی دادو، ڈی جی ہیلتھ اور ڈی ایچ او دادو کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ نے ڈپٹی کمشنر دادو مرتضی علی شاہ اور ڈی جی ہیلتھ کو توہین عدالت کے نوٹیسز جاری کیے۔

عدالت نے دونوں فریقین کو 27 سیتمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پرعمل نہ ہونے کی صورت میں وکیل الطاف سچل اعوان نے صوبائی حکومت کو 13 ستمبرکو فریق بنایا۔

عدالت نے ایک ہفتہ پہلے ڈی سی دادو اور دیگر افسران کو خیرپورناتھن شاہ سے پانی نکالنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل الطاف سچل اعوان نے کہا کہ عدالتی احکامات کو متعلقہ افسران نے نظرانداز کیا۔ خیرپورناتھن شاہ میں وبائی امراض جنم لے چکے جہاں کوئی بھی میڈیکل کیمپ نہیں لگایا گیا۔

وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ متعلقہ افسران کی غفلت کے باعث کے این شاہ میں 8 افراد جان کی بازی ہار چکے۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی جی ہیلتھ۔ ڈی سی دادو اور ڈی ایچ او دادو کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی سی دادو مرتضی علی شاہ۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر جمن باہوٹو 27 سیپتمبر کو عدالت طلب کرلیا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.