عدالت سے بڑا ریلیف، نیب کا اپنے ہی افسران کے خلاف بنایا گیا ریفرنس خارج
اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب کے تین سابق افسران کو بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کا اپنے ہی افسران کے خلاف بنایا گیا ریفرنس خارج کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق ڈی جی خورشید انور بھنڈر، صبح صادق اور ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا شفیق کے خلاف ریفرنس کالعدم قراردے دیا۔
تینوں افسران کے خلاف نیب راولپنڈی نے اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کررکھا تھا۔
تینوں سابق افسران کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ محض اختیار کا غلط استعمال کرپشن میں نہیں آتا۔ افسران کا مس کنڈکٹ تھا تو یہ ڈیپارٹمنٹل ایشو تھا۔
Comments are closed.