وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں ٹھن گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے غلام محمود کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلہ کی مجاز ہے، وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیرِداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر فرائض انجام دیتے رہیں گے اور وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ نہیں کریں گے۔
Comments are closed.