عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کا نام لینے کی ہمت نہیں کر سکتے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر کے سامنے ہوتی تو ان سے سوال کرتی وہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کا نام لینے کی ہمت نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سچ سامنے ہر صورت آتا ہے اور جھوٹ کو مٹ جانا ہوتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب فیصلہ ہوگا تب بہت سی باتیں کروں گی، عمران خان کی دفعات دنیا کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک نان ایشو ہے، بہروپیے کی منافقت کو قوم کے سامنے لانا ہوگا۔
ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر کے سامنے ہوتی تو ان سے سوال کرتی کہ وہ مسٹر ایکس اور مسٹر واے کا نام لینے کی ہمت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تو کالز اور دھمکیاں بھی آتی تھی، عمران خان جھوٹ بول رہا ہے اگر ثبوت ہے تو بتائیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہم نے اور باقی جماعتوں نے بھی کئے، میں جمہوریت کی حامی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے میرے کیس میں فرار اختیار کیا ہے جبکہ نواز شریف بھی جلد سر ضرور ہونگے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان جن کے لاڈلے ہیں وہ اپنا کام نکلوانے چاہتے ہیں، جاوید لطیف پر مقدمہ بنانے والے پہلے اپنی بات تو دیکھ لیں کہ کیا بات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.