نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر دی ہے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے کے لیے مخالفین نے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگرمخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ #SupremeLeaderNawaz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2022
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بےتکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے ان کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔
فتنہ خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بےتکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور ?? کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں!اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے انشاءاللّہ!??
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2022
Comments are closed.