پاکستان سے دبئی جانے والی پرواز میں ہنگامہ آرائی، ویڈیو وائرل

پاکستان سے دبئی جانے والی پرواز میں مسافر نے کھڑکی توڑنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 283 پشاور سے دبئی جارہی تھی جس میں اسامہ عبداللہ نامی شہری بھی سفر کررہا تھا۔

دوران پرواز مسافر نے کھڑکی توڑنے کی کوشش کی، مسافر پہلے سیٹوں کو مکے اور لاتیں مارتا رہا جسے روکا گیا، بعد ازاں فرش پر لیٹ گیا تو وہاں سے اٹھایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے عملے نے بڑی مشکل سے مسافر کو قابو کیا جس کے بعد عملے نے قانون کے مطابق مسافر کو اس کی سیٹ سے باندھ دیا۔

ایوی ایشن قانون کے مطابق سیٹ پر مسافر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے، طیارے کے کپتان نے دبئی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سیکیورٹی کو طلب کیا اور پرواز دبئی پر اترتے ہی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا، مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا اور اسے آئندہ سفر کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا۔

دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کو سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.