دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے نیچے آرہی ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے نیچے آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سیلاب ریلیف ریسکیو آپریشن سے متعلق تازہ ترین بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سندھ کے تینوں بیراجوں پر نچلے درجے کا سیلاب ہے؛ گڈو بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 47 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔

شرجیل میمن نے کہ کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 47 ہزار کیوسک ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 94 ہزار 509 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 86 ہزار 500 کیوسک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے 692 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اب تک کی رپورٹس کے مطابق صوبہ بھر میں 2 لاکھ 46 ہزار 406 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں مجموعی طور پر 17 لاکھ 50 ہزار 707 مکانات متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے 7 لاکھ 3 ہزار 986 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں، صوبے میں 35 لاکھ 57 ہزار 711 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں، سندھ میں ایک کروڑ 8 لاکھ 2 ہزار 252 افراد بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 68 لاکھ 91 ہزار 457 افراد بے گھر ہوئے ہیں، سندھ حکومت سمیت پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، عالمی امدادی ادارے اور این جی اوز ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 248 خیمے 2 لاکھ 44 ہزار 867 ترپال تقسیم ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین میں 19 لاکھ 80 ہزار 856 مچھر دانیاں تقسیم کر چکے ہیں، صوبے میں 15 ہزار 430 مویشی مچھر دانیاں بھی تقسیم ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین میں 31 ہزار 198 کچن سیٹس اور دیگر سامان تقسیم کیا ہے، 6 لاکھ 50 ہزار 74 خاندانوں میں راشن بیگس بھی تقسیم کئے گئے ہیں، محکمہ آبپاشی، متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پاک افواج کی تکنیکی مدد سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی پر بھرپور کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے آبپاشی انجنیئرز کی مشاورت سے ہو رہے ہیں، کسی کی منشاء پر کٹ نہیں لگائے جا سکتے، سندھ حکومت کی کوشش ہے زمینوں سے جلد از جلد پانی نکل جائے تاکہ آئندہ فصل کے لیے کاشتکار اپنی زمین تیار کر سکیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.