سیلاب متاثرین کی امداد پر جرمنی کے شکر گزار ہیں، چودھری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد پر جرمنی کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت سے جرمن سفیر نے ملاقات کی جس میں ملکی اور عالمی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

چودھری شجاعت نے اس موقعے پر کہا کہ اوورسیز پاکستانی جرمنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جرمن سفیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

اس موقعے پر شافع حسین اور سالک حسین بھی موجود تھے۔

 

 

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.