پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے، سراج الحق
سراج الحق نے کہا ہے کہ کلائمٹ چینج ایک حقیقت ہے، پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہیں۔
کلائمٹ چینج ایک حقیقت ہے، پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے۔ بڑے صنعتی ممالک کی غلط پالیسیاں اس کی وجہ بنی ہیں۔ نقصانات کے ازالے کےلیے حکومت معاملے کو اقوام متحدہ/عالمی اداروں میں اٹھائے۔ پاکستان کے ذمہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے قرضے معاف کیے جائیں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 18, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ بڑے صنعتی ممالک کی طرف سے ڈبویا گیا ہے، نقصانات کے ازالے کیلئے پاکستان معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ذمے ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے قرضے معاف کیے جائیں جبکہ قحط اور انسانی المیہ سے بچنے کے لئے متاثرہ علاقوں میں ایگریکلچر و ہیلتھ ، ایمرجنسی لگائی جائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مالی امدا دکی تقسیم کے لئے سرکاری مشینری پر قوم کو بھروسہ نہیں ہے، سول سوسائٹی اور عمائدین پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں۔
قحط اور انسانی المیہ سے بچنے کےلیے متاثرہ علاقوں میں ایگریکلچر و اور ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے
متاثرین کی آبادکاری کےلیے وفاقی وصوبائی حکومتیں ایک پیج پر نہیں۔ مالی امداد کی تقسیم کےلیے سرکاری مشینری پر قوم کو بھروسہ نہیں ہے۔ سول سوسائٹی اور عمائدین پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 18, 2022
Comments are closed.