نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پرویز الہٰی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے ر حجان پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر سزائیں بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹری ایکسائز نے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 کے مسودے کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں پرویزالہٰی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022کا مسودہ تیار کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے قانون کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظو رکرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال، خرید و فروخت پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی خرید و فروخت اوراستعمال روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا اور خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، اینٹی نارکوٹکس پولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔
چودھری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی قطعی طورپرناقابل برداشت ہے، نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو ہر صورت منشیات سے بچانا ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ایکٹ کو مزید موثر بنانے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت دی اور کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ایکٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کریں۔
سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی ، صوبائی وزیر ایکسائز سردار محمد آصف نکئی، مشیر وزیراعلیٰ عامر سعید راں، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز، خزانہ، ریگولیشن، قانون، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
Comments are closed.