پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہیں، سراج الحق
سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ روپیہ بے وقعت ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار میں آنے سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاج کیے، حکومت میں آ کر پی ڈی ایم نے عوام پر ظلم کی انتہا کر دی۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہیں، بیڈگورننس اور غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے حالات ٹھیک نہیں ہو رہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی معیشت اور کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا، حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظام سے آئے گی۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے رہیں، مخیر حضرات آگے بڑھیں۔
سراج الحق نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کے کھانے کے لیے راشن، پینے کے لیے دودھ نہیں جبکہ بچوں میں دست، قے کی بیماریاں پھیل رہیں، ادویات غائب ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹس کی ضرورت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فنڈز لوگوں تک نہیں پہنچ رہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں نے امداد اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فراہم کر دی، متاثرین کو پرچی پر ملتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں مگر ظالم حکمران مصیبت کے وقت بھی سیاست کر رہے ہیں، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کو کہتا ہوں کہ امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔
Comments are closed.