عمران خان آج چارسدہ میں بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چارسدہ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے چارسدہ میں جلسے کے دوران چیرمین تحریک انصاف عمران خان اتمانزئی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

 

اتمانزئی بائی پاس روڈ پر جلسہ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ جلسہ کے لئے بڑا سٹیج تیار کر لیا گیا  ہے ۔

جلسہ گاہ میں کارکنان کے لئے کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے الگ انتظام کیا گیا ہے ۔

 

اسکے علاوہ عمران خان چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ ہونگے ۔

اس دوران وزیراعلیٰ سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ چارسدہ بھی ان نو حلقوں میں سے ایک ہے جس سے عمران خان انتحاب لڑ رہے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.