وزیراعظم آج خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف آج خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری کام کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم دو روزہ دورہ ازبکستان سے واپس پاکستان پہنچے ہیں جہان انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
دورہ مکمل کرنے اور پاکستان واپسی پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس نے موسمیاتی تبدیلی کے قوی خطرے کے بارے میں ایک نئی آگہی پیدا کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سمجھ چکے ہیں کہ موسمیاتی خطرہ تمام مادی ترقی کو پلٹانے اور بنی نوع انسان کو دہائیوں تک پسماندہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Comments are closed.