مولانا فضل الرحمان کا خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبد العزیز کو خراج تحسین

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبد العزیز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ مشفق اور بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ملک سلمان بن عبد العزیز نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستانی بھائیوں کا دکھ درد محسوس کیا، ان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے قومی مہم ساھم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل پاکستان اور جے یو آئی مشکل کی اس گھڑی میں خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبد العزیز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.