اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلز پارٹی اور شہباز میں پڑ گیا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلز پارٹی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان خوبصورت سوینگ کرا کے الگ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے شہباز کے جہاز میں ثمر قند جانا بھی پسند نہیں کیا، پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہونگے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اسکے گلے پڑ  گئی ہے، وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔

شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف آج ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ SCO تنظیموں کے سربراہان اور دیگر خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، فوڈ سیکیورٹی انرجی سیکیورٹی اور پائیدار سپلائی چینز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ ایسے معاہدوں اور دستاویزات کی بھی منظوری دیں گے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے۔

دریں اثناء وزیراعظم نے آج سمرقند میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور قازقستان کے صدر کسیم جومارٹ توکائیف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنے دورے کے اختتام سے قبل وزیراعظم امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.