سمرقند میں یہ ایک طویل لیکن نتیجہ خیز دن گزارا، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمرقند میں یہ ایک طویل لیکن نتیجہ خیز دن گزارا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آج اپنے دوست ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر کے ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وضاحت پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوراک اور توانائی کی کمی ہمارے مشترکہ ترقیاتی ایجنڈے کے لیے ایک حقیقی چیلنج ہے۔
It was a long but productive day in Samarkand. In my meetings with leaders of our friendly countries, we agreed on enhancing trade & investment. I explained the flood ravages due to climate change. Food & energy shortages present a real challenge to our shared development agenda.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 15, 2022
Comments are closed.