وفاقی حکومت معیشت تباہ ہونے کی ذمہ دار ہے،ارباب شیر علی

ارباب شیر علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت تباہ ہونے کی ذمہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ارباب شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی، ہمارے حوصلے بلند ہیں، موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ ہم بوکھلا جائیں اور کوئی غلط قدم اٹھایئں، عوام صرف عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت معیشت تباہ ہونے کی ذمہ دار ہے، چوروں کا ٹولہ معیشت ٹھیک کرنے کے بجائے عمران خان کو نااہل کرنے کی سازشوں میں لگا ہوا ہے، تحریک انصاف ان کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت میں عمران خان پہلے بھی سرخرو تھے، ہیں اور ہوینگے، امپورٹڈ حکومت عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، جعلی حکومت سیلاب زدگان کے لیے اقدامات کے بجائے عمران خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما ارباب شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ معیشت تباہ ہو گئی لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت کے سر پر صرف عمران خان سوار ہے، چوروں کا ٹولہ کسی نہ کسی طرح عمران خان کو نااہل کرنے کی سازشوں میں لگا ہوا ہے، امپورٹڈ حکومت کے عزائم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.