ملک کے بیشتر حصے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

ملک کے بیشتر حصے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

صوبہ سندھ

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کراچی، سکھر جیکب آباد اور دیگر شہروں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

صوبہ پنجاب

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور خشک رہے گا البتہ خطۂ پوٹھو ہار،  گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  صوبہ خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہیگا جبکہ  مانسہرہ، ایبٹ آباد ،کو ہستان،سوات، چترال، دیر اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان

 صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.