کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا
الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 23 اکتوبر کو ہو گی۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن کی صورتحال کی رپورٹ مانگ لی گئی ہے، حیدرآباد ڈویژن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.