مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی لندن میں گرفتاری کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر نے لندن میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

حال ہی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی کچھ ویڈیوز ٹوئٹر پر وائرل ہوئیں تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ جنید صفدر کو پولیس کی جانب سے پکڑ کر وین میں بٹھایا جارہا ہے۔

ویڈیو سے متعلق صارفین کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کو جعلی ڈگری کے باعث گرفتار کیا گیا۔

تاہم اب جنید صفدر نے تمام جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز 2018 کی ہیں، یہ وہ وقت تھا جب مجھے پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کی جانب سے اکسایا گیا اور اپنا دفاع  کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اُس وقت بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس نے مجھ سے تحقیقات کیں اور مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

محمد جنید صفدر کا کہنا تھا کہ اس جعلی خبر کو پھیلانے والے صحافی نے اپنا ٹوئٹ حذف کر دیا ہے شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں شرمندگی تھی لیکن پھر بھی ان کی طرف سے کوئی معافی نامہ یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سوشل میڈیا کو ان دنوں جعلی سیاسی مہم چلانے اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، اور جنہیں میری ڈگری میں دلچسپی ہے وہ میری یونیورسٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.