ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

وزیراعظم کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس دوران وزاررت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی پیش کی گئی۔

اس حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ  وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ بھی 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کی تھی۔

واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے چالیس سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت صحت کو بھجوائی تھی تاہم وزارت صحت کی جانب سے متعدد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی تھی۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.