وزیر اعظم شہباز شریف کی فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات


وزیر اعظم شہباز شریف کی فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کی فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مسلسل روابط کا منتظر ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اس اہمیت کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں اپنے دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی اور سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس سلسلے میں وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے یکجہتی اور مدد پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے خیمے، واٹر پمپ سمیت ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم لے کر امدادی پرواز بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات کا پیمانہ اور شدت اس قدر بڑی ہے کہ اکیلے برداشت نہیں کیا جا سکتا اور بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں میں نہ ہونے کے برابر کردار ہے اس کے باوجود حالیہ سیلابوں میں ظاہر ہونے والی تباہی کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوری امداد کے علاوہ، فرانس بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے میں حکومت کی کوششوں میں حصہ ڈال سکتا ہے۔

دو طرفہ تناظر میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، اسٹارٹ اپس، زراعت، پانی کے انتظام اور توانائی جیسے نئے شعبوں کی تلاش میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان باہمی فائدہ مند تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے فرانس کے ساتھ مسلسل روابط کا منتظر ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.