فارن فنڈنگ کیس، خیبر پختونخوا کے ایک اور صوبائی وزیر طلب
فارن فنڈنگ کیس، خیبر پختونخوا کے ایک اور صوبائی وزیر طلب
پشاور: فارن فنڈنگ کیس میں خیبر پختونخوا کے ایک اور صوبائی وزیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فارن فنڈنگ کیس میں صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کو طلب کرلیا ہے، شوکت یوسف زئی کل بروز منگل 13 ستمبر کو ایف آئی اے میں پیش ہوں گے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کل صبح ساڑھے 10 بجے پیش ہوں گے۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، ایف آئی اے کی طلبی پر ضرور جاؤں گا۔ اداروں کا احترام کرتے ہیں، جب بھی بلائیں گے حاضر ہوں گا۔
واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو بھی طلب کیا جا چکا ہے جب کہ اسی کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.