چاہے کتنا بھی رو لیا جائے پر الیکشن 2023 میں ہی ہو گا، مریم اورنگزیب


مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چاہے کتنا بھی رو لیا جائے پر الیکشن 2023 میں ہی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے سڑکوں پر ہیں، عمران خان اندھے ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو گا، 2023 میں ہی ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کان کھول کے سُن لیں الیکشن 2023 میں ہوں گے، سیلاب میں ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں، عمران خان زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران صاحب، لاڈلا بن کر “زور زبردستی” کی آپ کو عادت ہو گئی ہے، قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا، پھر آپ چیخیں گے، روئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو عمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے کا پتا چل گیا ہے، عوام کو خیرات کے پیسے ذاتی خرچ کیلئے استعمال کرنے والے عمران خان کا پتا چل گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.