قوم کو مشکلات سے نمٹنے کیلئے قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کودرپیش چیلینجز سے نمٹنے کیلئے قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد،دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ قائدِ اعظم کی قیادت کےبغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کاخواب کبھی شرمندہءِ تعبیرنہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے جبکہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راستہ دشوار ضرور ہے مگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.