حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا قوم بھگت رہی ہے، سراج الحق
سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب اور مہنگائی کے عذابوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا قوم بھگت رہی ہے، سیلاب قوم کے لیے آزمائش ہے، ہمیں اجتماعی توبہ کرنا ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بڑی تباہی آئی، لوگوں کی عمر بھر کی کمائی آناً فاناً پانی میں بہہ گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمارات، انفراسٹرکچر اور لوگوں کے گھر سیلاب کی نذر ہو گئے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں مکمل ناکام نظر آرہی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ صوبے پر حکمرانی کرنے والی جماعت نے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی پوری دنیا نے ستائش کی۔
Comments are closed.