ن لیگ جلسے تو دور کارنر میٹنگ کرنے کے لائق بھی نہیں ،عمران اسمعیل

عمران اسمعیل نے کہا کہ ہے ن لیگ جلسے تو دور اس وقت کارنر میٹنگ کرنے کے لائق بھی نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عطا تارڑ کی وفاق میں دو سیٹوں پر مشتمل حکومت گرنے میں وقت نہیں لگے گا۔

عمران اسمعیل نے کہا کہ ن لیگ جلسے تو دور اس وقت کارنر میٹنگ کرنے کے لائق بھی نہیں رہی، اپنی جعلی وفاقی حکومت کی فکر کریں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے مزید کہا کہ پورا مافیا عمران خان کو نہیں توڑ سکا تو پنجاب میں حکومت کیا توڑے گا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران اسمعیل نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی شکور شاد صاحب کو پارٹی پالیسی کے خلاف اقدام کے حوالے سے شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف اپنا استعفی عدالت میں درخواست دائر کر کے منسوخ کروایا، ان سے ان کے اقدام اور میڈیا پر پارٹی پالیسی کےخلاف بیانات کے حوالے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

Best Car Accident Lawyer

Comments are closed.