عمران خان پاکستان کی آخری امید اور قوم کے نجات دہندہ ہیں، فرخ حبیب
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی آخری امید اور قوم کے نجات دہندہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے فیصل آباد کی عوام کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حقیقی آزادی کی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کے ساتھ فیصل آباد کی عوام نے بھی باہر نکل کر عمران خان کیلئے لڑنا نکلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں فیصل آباد کی عوام کو شام 7 بجے گھنٹہ گھر چوک پہنچ کر عمران خان سے اظہار یکجہتی کرنے کی دعوت دے رہا ہوں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ نکلیں پاکستان کی خاطر، خودمختاری کی خاطر، حقیقی آزادی کی خاطر اور عمران خان کی خاطر۔
Comments are closed.